ترواننت پورم ،16جنوری – لوکل سیلف گورنمنٹس (ایل ایس جی )میں حلقوں کی تعدادبڑھانے کے کیرالہ حکومت کے آرڈیننس پر دستخط کرنے سے منع کرنے کے بعد کیرالہ کے گورنر عارف محمدخان نے جمعرات کو کہاکہ وہ کوئی ربر اسٹامپ نہیں ہیں اور ایسے معاملوں میں اپنی عقل کا استعمال کریں گے ۔
گورنرنے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا،’’ میں نے کچھ سوال اٹھائے ہیں اور مجھے ان سوالوں کے جواب چاہئیں ۔اس کے بعد میں اپنی عقل کااستعمال کروں گا۔‘‘
آرڈیننس پر اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے انھوں نے کہا،’’ میں نے کبھی دستخط کرنے سے منع نہیں کیالیکن مجھے ایسے معاملوں میں وضاحت چاہئے ۔مجھے اس بارے میں تفصیلی معلومات کے لیے اور وقت درکار ہے ۔‘‘
گورنرنے اپنا موقف رکھتے ہوئے کہاکہ حکومت آرڈیننس کو اسمبلی میں پیش کرکے اس پر بحث کرائے اور اپوزیشن کی رضامندی کے ساتھ اسے ایوان سے منظور کرالے ۔
اس سے قبل اپوزیشن کے لیڈر رمیش چینی تھالا نے الزام لگایاکہ مقامی بلدیاتی وارڈوں کی ازسرنوحدبندی مردم شماری سےمتعلق عمل پر اثر انداز ہوگی ۔مارکسی کمیونسٹ پارٹی کی حمایت والی بایاں محاذ حکومت 2015کی ووٹر لسٹ کی بنیاد پر ایل ایس جی انتخابات کرانے کی حمایت کررہی ہے ۔
اپوزیشن کے لیڈر نے گورنر سے 2021کی مردم شماری مکمل ہونے تک اس آرڈیننس پر دستخط نہ کرنے کی اپیل کی تھی ۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج