گوادر۔پاکستانی میڈیا کی اطلاع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب گوادر میں آئل سٹی کے قیام کیلیئے اگلے ماہ معاہدے پر دستخط کریں گے۔سعودی وزیر توانائی کی سربراہی میں آنے والے وفد نے پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب سے اعلیٰ سطح کا وفد سعودی وزیر توانائی، صنعت اور معدنی وسائل خالد بن عبدالعزیز کی قیادت میں گوادر پہنچا جہاں وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان اور وزیرپورٹ و شپنگ علی زیدی نے گوادر ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔گوادر میں آئل ریفائنری کیلئے سعودی شراکت داری کا معاہدہ کرنے کی منظوریسعودی وزیر کی سربراہی میں وفد کو چائنا بزنس کمپلکس میں بریفنگ دی گئی جب کہ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی نے سعودی وفد کو گوادر پورٹ اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔اس موقع پر شہزادہ خالد بن عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا، پاکستان اور سعودی عرب خطے کے امن اور استحکام کیلئے اہمیت کے حامل ممالک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ ایک اہم خطے میں واقع ہے، پاکستان، چین اور سعودی عرب کی دوستی اور باہمی اشتراک عالمی مثال ہوگا۔’پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام پراتفاق‘ہدے پر دستخط کریں گے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج