صدر مر کزی انجمن نجف علی شوکت اور جعفر ندیم ایڈد کیٹ میں مفاہمت، ملتِ جعفریہ میں خوشی کی لہر

توسیف عباس کی کاوشیں رنگ لائیں، نجف علی شوکت اور جعفر ندیم میں صلح

حیدر آباد 12جون (پی ایم آئی) صدر مرکزی انجمن ماتمی گروہان نجف علی شوکت اور جعفر ندیم ایڈوکیٹ کے درمیان بعض غلط فہمیوں کے باعث گزشتہ چند برسوں سے اختلافات چلے آ رہے تھے۔ تاہم آج معروف سماجی شخصیت توسیف عباس کی کاوشوں سے دونوں رہنماؤں کے درمیان صلح و صفائی ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک بار پھر بچھڑے ہوئے دو دوست اتحاد و اتفاق کے بندھن میں بندھ گئے۔

اس مفاہمتی عمل میں ا صغر موسوی نے بھی اہم اور مؤثر کردار ادا کیا اور دونوں شخصیات کو قریب لانے کی قابلِ ستائش کوششیں کیں۔اس موقع پر مولانا سید شان حیدر زیدی اور رضا ندیم ایڈوکیٹ بھی موجود تھے، جنہوں نے اس خوش آئند پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ملت جعفریہ کے اتحاد، ہم آہنگی اور اجتماعی مفادات کے لیے نیک شگون قرار دیا۔شرکاء نے امید ظاہر کی کہ باہمی اتحاد و یکجہتی کا یہ جذبہ آئندہ بھی برقرار رہے گا اور یہ لوگ شیعہ قوم کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے سب مل کر کام کریں گے۔

اس موقع پرمولا نا شان حیدر زیدی کے احا دیث کا حوالہ دیتے ہو ئے کہا کے” “المؤمن للمؤمن كالبنيان يشد بعضه بعضًا” ایک مومن دوسرے مومن کے لیے عمارت کی مانند ہے، جس کا ایک حصہ دوسرے حصے کو مضبوط کرتا ہے۔”

مومنوں کے درمیان اتحاد، محبت اور اخوت کے بارے میں کئی احادیث موجود ہیں۔ جیسے کے ۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

“مثل المؤمنين في توادهم وتراحمهم وتعاطفهم كمثل الجسد الواحد” ’’ مومنوں کی آپس کی محبت، رحمت اور ہمدردی ایک جسم کی مانند ہے، جب جسم کا ایک عضو تکلیف میں ہوتا ہے تو پورا جسم بے خوابی اور بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے۔”

یہ احادیث مو منوں کو باہمی اتحاد، محبت، بھائی چارے اور ایک دوسرے کے تعاون کی تعلیم دیتی ہے۔ٰ(pressmediaofindia.com)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں