ابھینندن کو گرفتارکرنے والے پاکستانی کمانڈو صوبے داراحمد خان ;ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاک

ابھینندن وردھمان کو پکڑنے والے پاکستانی کمانڈو کو ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے ڈھیر کر دیا ہے۔ ایل اوسی پرہوئی ہندوستانی جوانوں کی گولی باری میں صوبے داراحمد خان کے اس کمانڈوکی موت ہوگئی۔
ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈرابھینندن وردھمان کو پکڑنے والے پاکستانی کمانڈو کو ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے ڈھیرکردیا ہے۔ ایل اوسی پرہوئی ہندوستانی جوانوں کی گولی باری میں صوبے داراحمد خان کے اس کمانڈو کی موت ہوگئی۔ اسی سال فروری میں ہندوستانی فضائیپہ کے پائلٹ ابھینندن وردھمان کا طیارہ پاکستان کی سرحد میں حادثہ کا شکارہوگیا تھا، جس کے بعد انہیں پکڑ لیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی فوج کے اسپیشل سروس گروپ میں صوبے داراحمد خان کو ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے ایک اوسی کے نکیال سیکٹرمیں 17 اگست کو اس وقت ہلاک کردیا جب وہ دہشت گرد دراندازی میں مدد کررہے تھے۔وہدہشت گردوں کی دراندازی میں کررہا تھا مددرپورٹ کے مطابق احمد خان نوشہرہ، سندربنی اورپلن سیکٹرس میں دہشت گردوں کو ہندوستان میں دراندازی کرانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ احمد خان کو پاکستانی فوج نے خاص طورپردہشت گردوں کی دراندازی کرانے کے ارادے سے وہاں تعینات کیا تھا۔ 27 فروری کو ونگ کمانڈرابھینندن کو پکڑنے کے بعد پاکستانی فوج کے ذریعہ جو تصویریں جاری کی تھیں، اس میں پاکستانی فوجی احمد خان کو واضح طورپرونگ کمانڈرابھینندن کے پیچھے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں