نئی دہلی ۵ اگست۔ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )کے بزرگ رہنما اور سابق نائب وزیراعظم ایل کے اڈوانی نے جموں کشمیر سے آرٹیکل 370کو منسوخ کیے جانے کے حکومت کے فیصلہ کا خیرمقدم کیاہے اور کہاکہ‘‘ اس آرٹیکل کی منسوخی جن سنگھ کے زمانہ سے ہی بی جے پی کے بنیادی نظریہ کا ایک حصہ رہی ہے ۔’’انھوں نے ایک مختصر بیان میں کہا،‘‘ میں آرٹیکل 370کو منسوخ کرنے کے حکومت کے فیصلہ سے خوش ہوں اور میں سمجھتاہوں کہ قومی سلامتی کو مستحکم کرنے کی سمت یہ ایک دلیرانہ قدم ہے ۔’’ اڈوانی نے کہاکہ آرٹیکل 370کی منسوخی جن سنگھ کے زمانہ سے بی جے پی کے بنیادی نظریہ کا حصہ رہی ہے ۔بی جے پی کے سینئر لیڈر ارون جیٹلی نے کہا‘‘ آج ایک تاریخی غلطی درست کردی گئی ہے ۔’’انھوں نے متعددٹویٹ میں کہا،‘‘ میں وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ کو اس تاریخی قدم کے لیے مبارک باد دیتاہوں اورجموں ،کشمیر اور لداخ میں امن وخوشحالی اور ترقی کے لیے دعاکرتاہوں ۔’’ جیٹلی نے کہا ‘‘ وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرداخلہ امت شاہ کو ایک تاریخی غلطی کی اصلاح کے لیے مبارک باد دیتاہوں ۔ ایک تاریخی غلطی کی آج اصلاح ہوئی ہے ۔آرٹیکل 35اے کوہندستان کے آئین کے آرٹیکل 368کے تحت مناسب کارروائی کے بغیراختیار کیاگیاتھا۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج