پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ملائشیا کے ہم منصب مہاتیر محمد سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا اور کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی۔
پاکستانی وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیراعظم سے کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی اور دونو رہنماؤں نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔عمران خان نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہےانہوں نے بھارتی اقدامات کی وجہ سے علاقائی سلامتی متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ وہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سلامتی کونسل قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی صدر جمہوریہ نے آئین کی دفعہ 370 کی شق اے کے تحت حاصل شدہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی حکومت کی توثیق کے بعد صدارتی آرڈر جاری کیا ہے جس کے نتیجے میں جموں و کشمیر کی ریاستی شناخت ختم کردی گئی۔اس حکمنامے کو آئین (جموں و کشمیر پر اطلاق) آرڈر 2019 کا نام دیا گیا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ جموں و کشمیر کومرکزکے زیر انتظام علاقہ قرار دئے جانے کا فیصلہ دائمی نہیں ہے اور جوں ہی خطے میں حالات بہتر ہوں گے، اسے دوبارہ ریاست کا درجہ دیا جائے
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج