مسجد یکخانہ میں نماز کیلئے پہونچنے والے احتجاجی کارکن گرفتار۔

عنبرپیٹ میں معمولی کشیدگی، ڈی جے ایس جلوس کیخلاف راجہ سنگھ کی مہم ،25 ہندو کارکن بھی زیرحراست


حیدرآباد۔ ۔ عنبرپیٹ یکخانہ مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے پہونچنے والے مسلم نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ درسگاہ جہاد و شہادت (ڈی جے ایس) نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ اپیل کی تھی کہ اتوار کو نماز ظہر کی ادائیگی کیلئے کثیر تعداد میں عنبرپیٹ میں شہید ہونے والی مسجد یکخانہ پہونچ کر اپنا احتجاج درج کروائیں ۔ اس کے پیش نظر پولیس گزشتہ دو دن سے چوکس ہوگئی تھی اور ٹاسک فورس عملہ نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں صدر ڈی جے ایس ایم اے ماجد ، شیخ سیف اللہ خالد فرزند مرحوم شیخ محبوب علی ، سکریٹری ڈی جے ایس اور صدر وحدت اسلامی مولانا محمد نصیرالدین کو آج پولیس نے احتیاطی طور پر گرفتار کرلیا تھا ۔آج صبح سے ہی عنبرپیٹ میں حالات ہلکے سے کشیدہ تھے جس کے پیش نظر انٹلیجنس ایجنسیوں نے اس علاقہ پر کڑی نظر رکھی تھی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی کمانڈ کنٹرول کے ذریعہ کڑی نظر رکھی جارہی تھی ۔ پولیس نے عنبرپیٹ علاقہ میں 8 چیک پوسٹس قائم کئے تھے تاکہ یکخانہ مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے پہونچنے والے نوجوانوں کو روکا جاسکے لیکن اس کے باوجود بھی کئی نوجوان درگاہ حضرت سدی عنبر میاں صاحب قبلہؒ عنبرپیٹ میں جمع ہوگئے اور مسجد یکخانہ کی سمت بڑھنے لگے تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے مسجد یکخانہ اور عنبرپیٹ کے اطراف و اکناف علاقوں میں بھاری پولیس فورس تعینات کردی تھی اور گاندھی کا پتلہ اور 6 نمبر روڈ عنبر پیٹ پر ٹریفک کا رخ موڑدیا گیا تھا اور پولیس نے راستوں پر خاردار تار اور بیریکیٹس نصب کردیئے تھے ۔ گوشہ محل حلقہ کے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے بھی سوشیل میڈیا کے ذریعہ ہندو نوجوانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ڈی جی ایس کے چلو عنبرپیٹ مسجد پروگرام کو ناکام بنانے کیلئے سرگرم ہوجائیں اور اس کی مخالفت کریں ۔ اس موقع پر بی جے پی لیڈر آلے جیتندر اور بی جے وائی ایم کے سٹی پریسیڈنٹ ونئے کی قیادت میں عنبرپیٹ یکخانہ مسجد کے قریب پہونچنے والے تقریباً 25 ہندو نوجوانوں کو پولیس نے اُس وقت گرفتار کرلیا جب وہ مسجد کی سمت بڑھنے کی کوشش کررہے تھے ۔ صدر وحدت اسلامی مولانا نصیرالدین نے کل مسجد اُجالے شاہ ؒمیں اپنے بیان کے بعد مسلم نوجوانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ کثیرتعداد میں یکخانہ مسجد عنبرپیٹ پہونچ کر ظہر کی نماز ادا کریں ۔ اس اپیل کے بعد پولیس ان کی رہائش گاہ واقع سعیدآباد جیون یارجنگ کالونی میں فورس کو متعین کردیا تھا اور وہ مکان سے باہر نکلتے ہی انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔ مولانا نصیرالدین کو گرفتاری کے فوری بعد پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ۔ جی ایچ ایم سی حکام نے حالیہ دنوں روڈ کی توسیع کے دوران عنبرپیٹ یکخانہ مسجد کو شہید کردیا تھا جس کے بعد مسلم طبقہ میں شدید ناراضگی پیدا ہوگئی تھی اور گزشتہ اتوار کو شرپسند عناصر نے یکخانہ مسجد کی دوبارہ تعمیر کیلئے پہونچنے والے نوجوانوں پر سنگباری کی تھی جس میں 5 نوجوان زخمی ہوگئے تھے ۔ واضح رہے کہ اس واقعہ کے بعد پولیس نے مسجد کی حدبندی کردی ہے اور نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے ۔ پولیس پکٹس کو بھی یہاں پر متعین کردیا گیا ہے۔Popular In the CommunitySponsored

آنکھ مارنا اسلام میں حرام – THE SIASAT DAILYBlueCupcake9 Apr, 2018kya chutiyapa hai yaaro aur ek naya fitna shuru karre


ضرورت رشتہ – THE SIASAT DAILYBluePretzel6 Mar, 2018hi


بابری مسجد مقدمہ کیلئے ایک کروڑ 62 لاکھ کا عطیہ – THE SIASAT DAILYCyanLamp11 Feb, 2018we dont know this… we must have account detials of AIMPLB


حسین جہاںساز و سامان کیساتھ سمیع کے گھر پہنچ گئی – THE SIASAT DAILYPurpleBulb7 May, 2018Phir drama shuru ho gaya ab paise qatam hogae to phir shami ki yaad aaei , na ghar ke na ghat ke!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!


منگنی کی تقریب میں کھانے کے مسئلہ پر جھگڑا ‘ ایک شخص کا قتل – THE SIASAT DAILYOrangePopcorn2 Apr, 2018Siasat news walon k pass correct information nahi aati, yeh ik chindi chor bandi chalane wale rowdy sheeter ka beta hai ashwaq. Jo pahle bhi 3 massom logon ka murder kar chuka hai. Police need to encounter him immediately


ٹی آر ایس ‘ خواتین کو با اختیار بنانے میں ناکام ‘ مہیلا کانگریس – THE SIASAT DAILYBlueBowtie5 Feb, 2018کانگریس والے اپنے دور میں کیاکرے صرف اور صرف دوسرے کو غلط بتاتے کبھی اپنی غلطیوں پر نذر سانی کرے تو یے نوبت نہیں آتی


حدیث شریف – THE SIASAT DAILYAbdul Rauf11 Apr, 2018حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اﷲ علیہ و سلم نے فرمایا جو صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھالے تو اُس روز اُسے زہر اور جادو نقصان نہیں دے گا ۔ ( بخاری شریف )


وسیم رضوی کو قانونی محاذ پر گھیرنے کی تیاری‘ مولاان سید کلب جواد نے وسیم رضوی کا کچا چٹھا عام کیا – THE SIASAT DAILYBlueDucky19 Jan, 2018aisa lagraha hi jaise bjp mein apne aqaaon ko khush karne ka competetionchal raha hi ,har koi chota, bada leader muslims ke khilaaf bolna aapni sab se important duty samajhra hi . in mein hamari qoum ke chand ghaddaran bhi shamil hai jo apni shaqsi mafad ke liye aaqaoun ko khush karrein.iske peeche RSS ki gaheri saazish hai jo hum mein phoot dalna chaheti hai shia , sunni , mein ladana chaht hi jasie middle east ya pakistan mein hora ha hai.


Share

 FIND MUSLIM NAMES

Search NameORSearch MeaningFOR BOY FOR GIRL

Popular News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں