ممبئی : مسلم راشٹرایہ منچ کے روح رواںو آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اندریش کمار نے دعوی کیا کہ پاکستان 2025ء کے بعد ہندوستان کا حصہ ہوجائے گا ۔ اندریش کمار نے کہا کہ 1947ء سے قبل پاکستان کا کوئی نام و نشان نہیں تھا ۔ وہ پہلے ہندوستان کی ہی حصہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ 2025ء کے بعد پاکستان دوبارہ ہندوستان کا حصہ ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلی بار مسئلہ کشمیر پر سخت موقف اپنایا ہےاہوں نے کہا کہ آپ لوگ لکھ لیجئے سات سال بعد پاکستان کے شہر کراچی ، لاہور ، راولپنڈی او رسیالکوٹ میں بھی مکان خرید سکیں گے۔ اور وہاں کاروبار بھی کرسکیں گے۔ اندریش کمار نے پلوامہ حملہ کے بعد جوابی کارروائی کا ثبوت مانگنے والوں کے خلاف قانون کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ فوج کی تعریف کرتے کرتے ثبوت مانگنے لگتے ہیں او رمودی کی مخالفت کرتے کرتے پاکستان سے آئی لو یا کہہ دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک ان غداروں کیلئے نیا قانون بنایا جانا چاہئے ۔توپھر نہ نصیر الدین شاہ چلے گا نہ حامد انصاری اور نہ ہی نوجوت سنگھ سدھو۔انہوں نے کہا کہ کیاآپ جانتے ہیں کہ چین پاکستان کی مدد کیوں کررہا ہے ۔چین پاکستان کواپنے پاؤں میں رکھنا چاہتا ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج