: سعودی ولی عہد کے استعمال کے سامان پر مشتمل 5 ٹرک نجی ہوٹل پہنچ گئے۔ٹرکوں میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی وزرزش کے سامان کے علاوہ ،اشیائے خورد و نوش اور فرنیچر بھی شامل ہے۔سعودی ولی عہد کے وفود کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق دو سعودی ذرائع نے تصدیق کی کہ سعودی تخت کے وارث اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد اسلام آباد کا دورہ کریں گے اور ان کے دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
پاکستان کی وزارت خزانہ کے سینئر آفیشل نے کہا کہ اب تک مذاکرات کے نتائج انتہائی مثبت ہیں اور یہ پاکستان کی تاریخ میں سعودی عرب کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو گی۔آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس سلسلے میں معاہدوں پر دستخط سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد کے موقع پر متوقع ہیں۔
اس موقع پر سعودی سفارتی ذرائع کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان پہنچیں گے جب کہ ان کے ساتھ ایک عظیم وفد بھی ہوگا۔سعودی ولی عہد کا قیام وزیر اعظم ہاوس جبکہ وفود کے لیے نجی ہوٹل بک کر لئیے گئے ہیں۔دوسری جانب سعودی ولی عہد کے وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔انکی سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ سعودی ولی عہد کی میڈیکل ٹیم بھی پاکستان پہنچ چکی ہے۔اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان کے زیر استعمال آنے والی اشیاء پر مشتمل پانچ ٹرک نجی ہوٹل پہنچ چکے ہیں۔ان ٹرکوں میں سعودی ولی عہد کی ورزش کا سامان ہے ،ان کا زیر استعمال آنے والا فرنیچر بھی ان ٹرکوں میں موجود ہے جبکہ اشیاء خوردو نوش کے علاوہ متفرقات بھی موجود ہیں۔واضح ہو کہ وفاقی حکومت نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد سے متعلق تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا