: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قوم سے خطاب بھی کریں گے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد سلمان کا ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے جب کہ دورہ پاکستان کے دوران ایک ہزار شخصیات سعودی ولی عہد کے ساتھ ہوں گی۔
مہمانوں کے لیے لاہور کے دو بڑے نجی ہوٹلز لے ساتھ ساتھ پنجاب ہاؤس میں بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے پیش نظر ایڈوانس سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ حکام نے اسلام آباد میں مخلتف مقامات کا دورہ کیا ہے اور سیکورٹی کا جائزہ بھی لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہےکہ سعودی ولی عہد دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم ہاؤس میں رہائش اختیار کریں گے۔جبکہ سعودی وفد کے ارکان اسلام آباد کے نجی ہوٹلوں میں قیام کریں گے۔ اس کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو بڑے ہوٹل مکمل اور دو ہوٹل جُزوی طور پر بُک کر لئے گئے ہیں۔محمد بن سلمان کی سکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ محمد بن سلمان کے زیر استعمال فرنیچر اور دوسرے سامان کے 2 ٹرک بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ سعودی ولی عہد کو اس دورے کی دعوت وزیراعظم عمران خان نے دی تھی۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد سے متعلق تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ اس دورے کے دوران تاریخی معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں ممکنہ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج