سلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے مقبوضہ بیت المقدس میں محکمہ اوقاف کی املاک کو دشمن کو فروخت کرنے یا ان کے حوالے سے دشمن کے ساتھ کسی بھی قسم کی سودے بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قومی جرم قرار دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر عصام الدعلیس نے ایک بیان میں کہا کہ بیت المقدس کی فلسطینی املاک کو چوری چھپے دشمن کو دینا قومی اور دینی جرم ہے جس کی معافی کی کوئی گنجائش نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کے ساتھ کسی بھی طرح کا ساز باز کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے۔
حماس رہ نما نے تمام فلسطینی قوتوں پر زور دیا کہ وہ القدس اور ملک کے دوسرے علاقوں کی سرکاری املاک کے تحفظ اور انہیں صہیونیوں کے حوالے کرنے سے روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔ القدس کی املاک کو یہودیوں کو دینا مقدس شہر کو یہودیانے میں دشمن کی مدد کرنے کے مترادف ہے۔