جدہ،۱۱؍دسمبر۔ عوا می زندگی کے مختلف شعبوں میں سعودی خواتین بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ ساحلی شہر جدہ میں حال ہی میں ایک سعودی خاتون کو انفراسٹرکچر ڈپیارٹمنٹ میں ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جدہ گورنری کے سیکرٹری صالح بن علی الترکی نے ایک بیان میں بتایا کہ انجینئر ھبہ بنت ماجد سیف کو ڈائریکٹر جنرل محکمہ انفراسٹرکچر تعینات کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ انجنیئر طارق بن سعید الزھرانی کو ٹیکنیکل ایڈمنسٹریشن اور بنیادی ڈھانچے کے ڈائریکٹر جنرل کا براہ راست تکنیکی معاون مقرر کیا گیا۔جدہ گورنری میں اہم عہدے ہر خاتون کی تعینات کا مقصد حکومت کی خواتین کو بااختیار بنانے اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور بہتری کے لیے صنف نازک کے کردار کو یقینی بنانا ہے۔خیال رہے کہ جدہ گورنری میں کسی خاتون کی یہ پہلی تعیناتی نہیں بلکہ اس سے قبل بھی مختلف شعبوں میں خواتین کی تعیناتی عمل میں لائی جاتی رہی ہے۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج