این سی آر بی ڈائریکٹر کا تلنگانہ میں فوجداری نظام انصاف اور آئی سی جے ایس کے نفاذ کا جائزہ

حیدرآباد: نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو (NCRB) کے ڈائریکٹر امیت گرگ نے تلنگانہ ڈی جی پی دفتر کا دورہ کیا اور ریاست میں نیشنل کریمنل جسٹس سسٹم کے نفاذ کے ساتھ ساتھ آئی سی جے ایس (Interoperable Criminal Justice System)، نیائے شروتی اور نیائے سنہیتا جیسے متعلقہ پورٹلز اور پلیٹ فارمز کے نفاذ کا جائزہ لیا۔

اجلاس کے دوران مختلف نظاموں کے درمیان تال میل، عدلیہ، جیل، استغاثہ اور فرانزک شعبوں سمیت اہم شراکت دار اداروں کے کردار، بجٹ سے متعلق امور، دہلی سے درکار تعاون اور تلنگانہ میں جدید سی سی ٹی این ایس 2.0 پلیٹ فارم پر منتقلی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تلنگانہ کے ڈی جی پی سی وی آنند نے کہا کہ ریاست موجودہ 34ویں رینک سے آئندہ دنوں میں مزید بہتر مقام حاصل کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے عہدیداروں کے ساتھ باقاعدگی سے جائزہ اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں اور نظام کے نفاذ اور کارکردگی کو مزید تیز کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں