“مرکزی انجمن کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، محرم میں اتحاد و نظم و ضبط کو یقینی بنائیں
کربلا کا پیغام امن، صبر اور ایثار ہے: مرکزی انجمن
مجالس و جلوس ہائے عزا میں نظم و ضبط اور باہمی احترام کو یقینی بنایا جائے
مرکزی انجمن کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، 8 ربیع الاول کا واقعہ دوبارہ نہیں ہونے دیا جائے گا:
سواری علم بی بی کے ہاتھی کا معاملہ نظام ٹرسٹ کی ذمہ داری ۔ اربعین پر 10 محرم کے بعد مشاورت ہوگی۔

حیدرآباد: محرم الحرام کے انتظامات اور عزاداری کے پروگراموں کو منظم انداز میں انجام دینے کے سلسلے میں ماتمی تنظیموں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن کے صدر نجف علی شوکت نے تمام ماتمی تنظیموں، عہدیداروں اور رضاکاروں پر زور دیا کہ وہ محرم کے دوران ذمہ داری، نظم و ضبط اور حسینی کردار کا عملی مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی تعلیمات صبر، ایثار، خدمتِ خلق اور امن و بھائی چارے کا درس دیتی ہیں، لہٰذا عزاداروں کو ان اعلیٰ اقدار کو اپنی عملی زندگی میں اپنانا چاہیے۔ انہوں نے ماتمی جلوسوں اور مجالس کے دوران نظم و نسق برقرار رکھنے، ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کی اپیل کی۔نجف علی شوکت نے خصوصی طور پر کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر پارکنگ کے مناسب انتظامات کا خیال رکھا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے

۔ انہوں نے کہا کہ بے ترتیب پارکنگ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے، اس لیے تمام ذمہ داران اس معاملے پر توجہ دیں۔اجلاس میں محرم کے دوران سکیورٹی، صفائی، طبی امداد، پارکنگ اور دیگر انتظامی امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محرم الحرام کے تمام پروگراموں کو پُرامن، منظم اور باوقار انداز میں منعقد کیا جائے گا۔ محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ ماتمی تنظیموں کے اجلاس میں مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا
۔ مرکزی انجمن کے صدر نجف علی شوکت نے کہا کہ علمِ مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کے انتظام سے متعلق معاملات نظام ٹرسٹ کی ذمہ داری ہیں اور اس سلسلے میں متعلقہ ادارے اپنی سطح پر ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محرم کے دوران عزاداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام سرکاری محکمہ جات کی جانب سے مؤثر نمائندگی اور باہمیرابطہ ضروری ہے تاکہ انتظامات کو بہتر بنایا جا سکے اور محرم کے انتظا مت پر ما تمی تنظیموں کا جا ئزہ ےجلاس، مو سم عزا میں ،حسینی کردار ادا کر نے مرکزی انجمن کے صدر نجف علی شوکت نے کہا کے مجا لس کے عزا پُرامن ماحول میں منعقد ہوں۔

اجلاس میں اربعین کے جلوس اور اس سے متعلق انتظامی امور پر بھی ابتدائی گفتگو ہوئی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ اربعین کے انتظامات اور درپیش مسائل پر 10 محرم الحرام کے بعد تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا اور متعلقہ تنظیموں کے ساتھ مشاورت کے بعد لائحۂ عمل طے کیا جائے
گا۔مرکزی انجمن نے تمام ماتمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ نظم و ضبط، اتحاد اور باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے محرم الحرام کے پروگراموں کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں
۔مرکزی انجمن کے صدر نجف علی شوکت نے واضح کیا کہ مرکزی انجمن کے دروازے تمام انجمنوں اور تنظیموں کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انجمن اپنی مرضی سے مر کز میں آ سکتی ہے اور اپنی مرضی سے جا سکتی ہے، کسی پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں ہے۔انہوں نے کہا کے ایا م عزاکےسہرے مبارک ضرور نکا لیں تا ہم متعلقہ اے سی پی کو اجازت کے لئے درخوست دینا ہو گا
۔مرکزی انجمن کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں کوئی انجمن خوشی آسکتی ہے خوشی سے جا سکتی،،کسی پر کو ئی پا بندی نہیں۔ انہوں نے کہا کے ایا م عزاکےسہرے مبارک ضرور نکا لیں تا ہم متعلقہ اے سی پی کو اجازت کے لئے درخوست دینا ہو گا۔انہوں نے کہا محرم سے متعلق اور دیگر انتظامی امور سے متعلق مسائل کے حل کے لیے متعلقہ ایس ایچ او سے رجوع کیا جانا چاہیے تاکہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو سکیں۔

ایک سوال کے جواب میں نجف علی شوکت نے کہا کہ گزشتہ سال 8 ربیع الاول کے موقع پر پیش آئے ناخوشگوار واقعہ کو کسی بھی صورت میں دہرانے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی شرپسندی، اشتعال انگیزی یا امن و امان کو متاثر کرنے کی کوشش کرے گا تو قانون اپنا کام کرے گا اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ا
انہوں نے تمام تنظیموں اور عزاداروں پر زور دیا کہ وہ اتحاد، نظم و ضبط اور باہمی احترام کو فروغ دیتے ہوئے مذہبی پروگراموں کے پُرامن انعقاد میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔اجلاس سے مرکز کے ایڈوائزس مقصو د علی خان منیر نواب،میر حیدر علی رضوی،امیر علی چھو ٹے بھا ئی’نے خطاب کیا جبکہ شلیل کرکیٹر ’ اکبر عا بدی اور عمران مو سوی او ردوسروں نے تجا ویز پیش کی۔ امیر علی چھو ٹے بھا ئی اور تنویر آغا کی نوحہ خوانی پر اختتام۔مرکزی انجمن کے صدر نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ (pressmediaofindia.com)


















