عزاداروں کے مسائل کے حل کے لیے پولیس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں: ڈی سی پی کھیر کرن

محرم انتظامات کا جامع جائزہ، ڈی سی پی چارمینار کا ماتمی انجمنوں سے تبادلۂ خیال

حیدرآباد، 4 جون (پی ایم آئی)ڈپٹی کمشنر آف پولیس، چارمینار زون، کرن کھیر آئی پی ایس نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس محرم الحرام کے دوران مجالس، عزاداری اور ماتمی جلوسوں کے پُرامن انعقاد اور امن و امان کی برقراری کے لیے جامع اور مؤثر انتظامات کر رہا ہے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ امام حسینؑ کے عزاداروں کو ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کی جائے گی۔ وہ محکمہ پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

عاشور خانوں کے متولیان کی شر کت۔باد شاہی عاشور خانہ کے میر عباس علی مو سوی ، قدم رسول کے صا بر علی، چھوٹی بارگاہ دربار ابوالفضلؑ کے قائم ’اظہر پنجہ شاہ’ اور عاشور خانہ حسینی عالم کے نمائندگان بھی اجلاس میں موجود تھے۔
محرم اتحاد اور قربانی کا پیغام ۔اپنے خطاب میں ڈی سی پی کرن کھیر نے کہا کہ محرم الحرام احترام، عقیدت، قربانی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس اس بات کے لیے پُرعزم ہے کہ تمام مذہبی سرگرمیاں، مجالس اور ماتمی جلوس پُرامن ماحول میں اور بلا کسی رکاوٹ کے منعقد ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ حساس مقامات پر اضافی پولیس فورس تعینات کی جائے گی، ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے اور عوامی تحفظ اور پروگراموں کے پُرسکون انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر نگرانی کا نظام قائم کیا جائے گا۔ڈی سی پی نے شیعہ برادری، ماتمی انجمنوں اور عزاداروں سے اپیل کی کہ وہ محرم کے دوران پولیس سے مکمل تعاون کریں، طے شدہ قواعد و ضوابط کی پابندی کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا ناخوشگوارا واقعہ کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ عزاداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پولیس ہر وقت دستیاب رہے گی اور تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے
گا۔تجاویز اور مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر پو لیس میر چوک سری شام سندر’انسپکٹر میر چوک ایم کونڈل راؤ’انسپکٹر رین بازار نتیش’انسپکٹر چار مینار رام با بونے اظہا ر خیال کیا۔
اجلاس کے دوران ماتمی انجمنوں کے نمائندوں اور عاشور خانوں کے متولیان نے محرم انتظامات سے متعلق اپنی تجاویز، مسائل اور ضروریات پیش کیں۔ ڈی سی پی نے تفصیل سے ان کی بات سنی اور مناسب کارروائی و ضروری تعاون کی یقین دہانی کرائی۔شرکاء نے پولیس کی جانب سے کیے جا رہے انتظامات کا خیرمقدم کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اجلاس میں پو لیس عہداروں کے علا وو ، مختلف ماتمی تنظیموں کے عہدیداران، عاشور خانوں کے متولیان اور شیعہ برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں شریک ماتمی تنظیموں کے نمائندے صدر مرکزی انجمن ما تمی گروہان سید نجف علی شوکت’ تنویر آغا (گروہ جعفری)، میر مہدی علی (گروہ شہدائے کربلا)، باقر علی (گروہ شیدائے شبیر)، میر حیدر علی (انجمن پروانہ جعفریہ)، سید لائق علی (انجمن لبیک یا حسین)، اصغر علی (انجمن سقائے سکینہ)، صفدر حسین (انجمن فدائے علی اصغر)، علی عباس (انجمن عزائے حسین)، عسکری، مجتبیٰ موسوی (انجمن صدائے زہراؑ)، مشتاق حسین (انجمن پروانہ قا سم)، غلام پنجتن (انجمن باقری)، مجتبیٰ (انجمن شہیدانِ کربلا)، جواد (ماتمدارانِ علی اکبر) اور گوہر (گروہ محبانِ حسین) سمیت دیگر ماتمی تنظیموں کے نمائندؤں نے شر کت کی۔

بعد ازاں مرکزی انجمن ماتمی گروہان کے صدر نجف علی شوکت کی قیادت میں شیعہ یوتھ فیڈریشن آف انڈیا کے ایک وفد نے ڈی سی پی سے ملاقات کی اور محرم انتظامات سے متعلق مختلف مسائل اور مطالبات پر مشتمل ایک یادداشت پیش کی۔وفد میں سید باقر علی، بشیر احمد، لائق علی اور علی عباس شامل تھے۔ڈی سی پی نے وفد کو یقین دلایا کہ عزاداروں کے مسائل اور شکایات کے حل کے لیے محکمہ پولیس کے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کے اشتراک سے محرم الحرام کے پُرامن اور منظم انعقاد کے لیے بہترین ممکنہ انتظامات کیے جائیں گے–(Pressmediaofindia.com)-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں