Sunday , January 19 2025

ایودھیا میںسخت سیکورٹی کے انتظامات، دفعہ 144 نافذ
ایودھیا ، 6 دسمبر (پی ایم آئی) بابری مسجد کی آج 26 ویں برسی کے موقع پرجہاں سارے ملک میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے وحیں مندر کی تعمیر کے سلسلے میں سادھو سنتوں، وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور دیگر تنظیموں کے پروگراموں کے انعقاد کے دوران 26 ویں برسی کے دن جمعرات کو اجودھیا میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ۔ انتظامیہ نے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ایودھیا میں 5دسمبر کی شام سے ہی گرد و نواح کے شہروں میں نگرانی اور سیکورٹی سخت کردی گئی تھی۔ پولیس اور انتظامی افسران نے صبح متنازعہ احاطے کے گرد و نواح کا دورہ کرکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ میں آنے والی گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔ نگرانی کے لئے ضلع کی سرحد پر بھی علیحدہ سے ٹیم تعینات کی گئی ہے۔سرحدی اضلاع میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے تاکہ شر پسند عناصرایودھیا میں داخل نہ ہوسکیں۔ باہرسے آنے والے لوگوں کی نگرانی کے لئے اجودھیا میں ہی نہیں بلکہ شہر کے ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس کے منظمین سے بھی رابطہ کرکے انہیں ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ حساس مقامات پر پولیس کا گشت جاری ہے۔

Check Also

‘Trump illegal migrant raids to start on day one’

19-01-2025 WASHINGTON/ NEW YORK: Raids to detain and deport migrants living in the US without …