Saturday , January 18 2025

ٹی آر ایس کی واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی یقینی۔کے سی آر کا دعویٰ

نگران کار چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ان کی اہلیہ شوبھا نے آج اپنے آبائی گاؤں چنتہ مڈکا موقوعہ ضلع سدی پیٹ میں حق رائے دہی سے استفادہ کیا ۔ بعدازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کے سی آر نے کہا کہ انتخابات میں موافق حکومت لہر چل رہی ہے ۔ اور ٹی آر ایس زبردست اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی ۔ کے سی آر نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں بھی پارٹی کا مظاہر ہ غیر معمولی رہے گا ۔ انہوںنے کہا کہ ان انتخابات میں شرح رائے دہی میں بھی اضافہ ہوگا ۔ نگران کار چیف منسٹر نے کہا کہ وہ شروع سے ہی اپنی پارٹی کی کامیابی کے متعلق پر امید ہیں ۔ اور اب عوام کے جوش وخروش کو دیکھتے ہوئے دعویٰ کے ساتھ یہ کہہ سکتے ہیں کہ ٹی آر ایس ہی حکومت بنائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ رائے دہی کے اختتام کے بعد جاری کئے جانے والے اگزٹ پولس کے نتائج ہمارے اعتماد کو صدفیصد درست ثابت کریں گے ۔ دوسری طرف رکن پارلیمنٹ نظام آباد وکے چندر شیکھر راؤ کی دختر کے کویتا نے اپنے سسرالی رشتہ داروں کے ہمراہ بودھن ڈیویژن کے پوتنگل دیہات میں حق رائے دہی سے استفادہ کیا ۔ انہوںنے عوام سے حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ انتخابات کے مقابل ان انتخابات میں رائے دہی کے تناسب میں اضافہ ہوا ۔ کے تارک راما راؤ نے اپنی رہائش گاہ واقع جوبلی ہلز کے قریبی مرکز رائے دہی پہنچ کر ووٹ ڈالا۔

Check Also

Indian space agency achieves satellite docking milestone

19-01-2025 BENGALURU: India became the world’s fourth nation on Thursday to achieve the feet of …