59

پاکستان میں دھماکے ، 10 افراد ہلاک ، 39 زخمی

InternationalPosted at: Jul 14 2021 3:46PM

اسلام آباد ، 14 جولائی – پاکستان کے شمال مشرقی ضلع بالائی کوہستان میں بدھ کی صبح ہونے والے ایک بم دھماکے میں غیر ملکی شہریوں سمیت دس افراد ہلاک اور 39 دیگر زخمی ہوگئے مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکےبس کو نشانہ بناکر کیا گیا ’جیو نیوز‘ چینل کے مطابق گاڑی داسو ڈیم بنانے والے مزدوروں کو لے کر جارہی تھی۔ زخمیوں کو داسو کے رورل ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔
اپر کوہستان کے ڈپٹی کمشنر عارف خان یوسف زئی نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح 7 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک کوسٹر بارسین کیمپ سے 30 ورکرز کو لے کر پلانٹ کے مقام پر جارہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت غیر ملکی انجینئرز، فرنٹیئر کورپس کے اہلکار اور مقامی مزدور بس میں سوار تھے۔ایک سینئر پولیس افسر نےبتایا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ اس واقعہ کی وجہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں موبائل نیٹ ورک کام نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے معلومات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں