114

حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تین کروڑ سے زیادہ این پنچانوے ماسک اور ایک کروڑ پی پی ای کٹس تقسیم کئے

حکومت نے ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی اداروں کو تین کروڑ سے زیادہ N-95 ماسک اور ایک کروڑ 28 لاکھ PPE کٹس تقسیم کئے ہیں۔مرکزی وزارت صحت نے کہا ہے کہ حکومت، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں میں اضافے کی غرض سے انہیں مفت طبی سازو سامان فراہم کررہی ہے۔مرکز کے ذریعہ فراہم کیا جانے والا زیادہ تر سامان، شروع میں ملک میں تیار نہیں کیا جارہا تھا۔ کووڈ انیس وبا کے سبب دنیا بھر میں ان کی مانگ میں اضافہ ہونے کے نتیجے میں غیر ملکی بازاروں میں ان کی قِلت ہوگئی تھی۔ وزارت نے کہا کہ صحت اور ٹیکسٹائل کی وزارت، دواساز کمپنیوں اور DRDO اور دیگر اداروں کی مشترکہ کوششوں کے ساتھ گھریلو صنعت کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی ہے اور PPE کِٹس، N-95 ماسک اور وینٹی لیٹرس جیسے لازمی طبی سامان کی تیاری اور ان کی سپلائی میں سہولت پیدا کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں آتم نربھر بھارت اور میک اِن انڈیا کا عزم مستحکم ہوا ہے اور مرکزی حکومت کے ذریعہ سپلائی کیا جانے والا زیادہ تر سامان، ملک میں ہی تیار کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں